ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آئی پی ایل 2018، ڈیوڈ وارنر کی جگہ کین ولیمسن سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر

datetime 29  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے قائد اور سٹار بلے باز کین ولیمسن آئندہ ماہ شیڈول انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے سن رائزرز حیدرآباد کے نئے کپتان مقرر ہو گئے، انہیں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، آسٹریلوی اوپنر نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائد کردہ ایک سالہ پابندی کے بعد حیدرآباد ٹیم کی قیادت سے استعفی دیا تھا ۔

تاہم بعدازاں بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی وارنر پر رواں برس شیڈول آئی پی ایل میں شرکت پر پابندی لگا دی تھی۔سن رائزرز حیدر آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں ولیمسن کو کپتان بنانے پر خوشی ہے، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہوئے اسے فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ حیدرآباد کی ٹیم 9 اپریل کو راجستھان رائلز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…