جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹ کے حصول کیلئے شائقین کی طویل قطاریں

datetime 29  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کے حصول کے لئے شائقین کرکٹ کی نجی کورئیر کمپنی کے باہر طویل قطاریں موجود ہیں۔نجی کورئیر کمپنی کی مقررہ کردہ شاخوں پر گزشتہ روز سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے اور رات گئے تک شائقین کرکٹ نے طویل قطاروں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیے۔کورئیر کمپنی کی بعض شاخوں پر پہلے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس ختم ہوگئے ۔

جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹس دستیاب ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت میں سست رفتاری سے شائقین پریشانی کا شکار رہے اور انہوں نے شکوہ کیا کہ طویل قطاریں ہیں اور ٹکٹ دینے میں کوریئر کمپنی کے عملے کی جانب سے بہت وقت لیا جارہا ہے۔شائقین نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹس کی فروخت کا نظام درست کیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…