جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس پی آر شاہد آفریدی کے مہمان بن گئے، شاہد آفریدی کی پٹھانوں کی روایت کے مطابق جنرل آصف غفور کی مہمان نوازی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر پہنچ گئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کی ٹیم کے اہم کھلاڑی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو دعوت پر بلایا ۔میجر جنرل آصف غفور اور اور دیگر کو اپنے گھر دعوت کے موقع پر

شاہد آفریدی کی جانب سے پٹھانوں کی روایت کے مطابق نیچے بٹھا کر کھانا کھلایا جس کے بعد تمام مہمانوں نے تصاویر بنوائیں۔ آفریدی نے بعدازاں اپنے فیس بک اکانٹ پر تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ دوستوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر ان دنوں کراچی میں موجود ہیں جبکہ پاک فوج نے کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے تیسری ایڈیشن کا فائنل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی کے مداحوں کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی مہمان نوازی کرنے سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…