بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ سے کیوں گرفتار اورڈی پورٹ کیاگیا؟تفصیلات منظر عام پرآگئیں، محمد آصف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ متنازع فاسٹ بولر محمد آصف نے اپنی سزا تو پوری کرلی ہے تاہم ان کا ستارہ بدستور گردش میں دکھائی دے رہا ہے اور وہ مسائل اور مشکلات سے باہر نہیں آ پا رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد آصف کو گذشتہ دنوں دبئی میں اْس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا اور وہ چند گھنٹے ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام کی حراست میں رہنے کے بعد شارجہ میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلے بغیر وطن واپس آگئے۔واضح رہے کہ

محمد آصف 10 سال قبل آخری مرتبہ دبئی گئے تھے۔ پرانے کیس کی وجہ سے 10 سال کے دوران انہوں نے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے سے گریز کیا تھا۔حد درجہ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ 2007 میں محمد آصف کو دبئی ایئرپورٹ پر اْس وقت پولیس نے حراست میں لیا تھا جب ان کی جیب سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔محمد آصف آئی پی ایل کھیل کر وطن واپس آرہے تھے تاہم اْس وقت تلاشی کے دوران ان کی جیب سے افیون برآمد ہوئی تھی۔ وہ 2 ہفتے دبئی پولیس کی حراست میں رہے تاہم اْس قت کے چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے شاہی خاندان سے اپنے تعلقات کی بنا پر انہیں رہائی دلوائی۔ذرائع کے مطابق محمد آصف نے شارجہ میں ایک ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم جب وہ لاہور ایئرپورٹ سے دبئی ایئرپورٹ پر اترے تو اسکیننگ کے دوران انہیں امیگریشن حکام نے دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔ اس دوران وہ امیگریشن حکام کی حراست میں رہے اور بعدازاں انہیں ڈی پورٹ کرکے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔ محمد آصف ڈی پورٹ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں بھی شرکت نہیں کرسکے۔میڈیا نے اس بارے میں جب محمد آصف سے رابطہ کیا تو انہوں نے ڈی پورٹ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں دبئی جانے کے لیے اسپیشل ویزہ درکار تھا اور منتظمین نے ان کا نام کلیئر کرا کر انہیں ویزہ دلایا تھا۔محمد آصف کے مطابق

جب میں دبئی پہنچا تو مجھ سے وزارت خارجہ کا لیٹر مانگا گیا ٗجو ابوظہبی سے ملنا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری کلیئرنس ہونے کے بعد مجھے ویزہ ملا تھا لیکن لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مجھے متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں مل سکی۔محمد آصف اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سال کی سزا کاٹنے کے باوجود پاکستانی ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے ہیں ٗوہ ڈوپ ٹیسٹ میں بھی سزا کاٹ چکے ہیں۔محمد آصف قومی سیزن میں واپڈا کی جانب سے کھیلتے ہیں ٗتینوں پی ایس ایل میں ان سے کسی ٹیم نے معاہدہ نہ کیا۔ اب مایوس ہو کر انہوں نے ایمیچر ٹیپ بال کرکٹ کا معاہدہ کرلیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…