ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ کا فائنل، میچ کے ٹکٹ کتنے میں فروخت ہوئے اور کرکٹ بورڈ نے کتنی کمائی کی؟ ایسی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ایڈیشن تھری کا اختتام انتہائی شاندار طریقے سے ہوا، پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر کراچی سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، فائنل میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین نے کتنی رقم خرچ کی

اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک خبر رساں ادارے نے بتایا کہ کراچی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل جو کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس فائنل میچ کے لیے 32 ہزار ٹکٹوں میں سے 26 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو 14 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا۔ واضح رہے کہ وی آئی پی انکلوژرز حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود میں 4 ہزار 381 سیٹیں ہیں اور ان کے لیے فروخت ہونے والی ٹکٹوں سے 5 کروڑ 25 لاکھ 72 ہزار روپے سے زیادہ رقم حاصل ہوئی۔ خصوصی بچوں، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس انکلوژرز میں 6 ہزار 265 سیٹیں ہیں اور ان انکلوژرز کی ٹکٹیں پاکستانی کرکٹ شائقین نے 5 کروڑ 12 لاکھ روپے میں خریدیں۔ آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز میں 6 ہزار 323 سیٹیں ہیں جن کی ٹکٹوں کی فروخت سے پی سی بی نے 2 کروڑ 52 لاکھ 92 ہزار روپے حاصل کیے۔ وسیم باری، محمد برادرز، اقبال قاسم، نسیم الغنی اور انتخاب عالم انکلوژرز میں 15 ہزار سے زائد سیٹیں ہیں ان انکلوژرز کی ٹکٹیں تقریباً 1 کروڑ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔ کراچی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل جو کہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا، اس فائنل میچ کے لیے 32 ہزار ٹکٹوں میں سے 26 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں اور ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو 14 کروڑ روپے سے زائد کا منافع ہوا۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…