جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جائلز کلارک

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں جائلز کلارک نے امید ظاہر کی ہے کہ کرکٹ بحال ہوگی اور جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں دورہ کریں گی۔جائلز کلارک نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ کراچی میں پاکستان سپرلیگ تھری کے کامیاب انعقاد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہیں ہموار ہوگئیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم مقام ہے تاہم بدقسمتی سے یہاں

دہشت گردی کے مسلسل واقعات کے باعث کرکٹ نہیں ہو رہی تھی،اب امید ہے کہ کرکٹ بحال ہوگی اور جلد ہی دنیا کی بڑی ٹیمیں دورہ کریں گی۔آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکا دور ہ پاکستان اہمیت کا حامل ہوگا،کامیاب انعقاد سے پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا۔بعدازاں وہ آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈیکسن کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی کے آفس پہنچے اورنجم سیٹھی کے ساتھ بیٹھ کرمیچ دیکھا۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…