جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

زلمی کی بیٹنگ ختم، یونائیٹڈ کو ٹارگٹ مل گیا

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے فائنل میچ میں کراچی سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، ٹاس پشاور زلمی نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پشاور زلمی کی ٹیم کی جانب سے آغاز کوئی اچھا ثابت نہ ہوا ، پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 12 کے مجموعی سکورپر گری جب کامران اکمل ایل بی ڈبلیو ہو گئے، کامران اکمل نے صرف ایک سکور بنایا،

ان کے بعد محمد حفیظ بھی 26 کے مجموعی سکور پر آٹھ رنز بنا کر پیٹل کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد جارڈن اور فلیچر نے اننگز کو سہارا دیا لیکن 38 کے مجموعی سکور پر فلیچر 21 رنز بنا کر فلیچر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پشاور زلمی کی چوتھی وکٹ 90 کے مجموعی سکور پر گری جب جارڈن طلعت حسین کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ ان کے کچھ دیر بعد سعد نسیم بھی 101 کے مجموعی سکور پر طلعت حسین کی گیند پر انہیں ہی کیچ تھما کر پویلین واپس لوٹ گئے، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی آج کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور وہ صرف 6 رنز بنانے کے بعد شاداب کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 111 کے مجموعی سکور پر پشاور زلمی کی ساتویں وکٹ بھی گر گئی جب عمید آصف رنز بنائے بغیر ہی شاداب کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ پشاور زلمی کی آٹھویں وکٹ 117 کے مجموعی سکور پرگری جب ڈاسن 33 رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد حسن علی بھی چھ سکور بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر والٹن کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 14 گیندوں پر 28 رنز بنائے، اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 148 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لیے 149 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع اور فہیم اشرف نے ایک ایک ،پٹیل اور حسین طلعت نے دو دو اور شاداب خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب کامیاب باؤلر رہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…