منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں سیاسی جماعتیں بھی میدان میں ،ایم کیو ایم ، پی ایس پی اور پی ٹی آئی نے اپنا رنگ جما لیا،روشنیوں کا شہر جگمگا اُٹھا

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں سیاسی جماعتوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سر زمین پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں میچ دیکھنے کے لئے اسکرینیں نصب کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر سیاسی جماعتوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور مختلف علاقوں میں اسکرین نصب کی گئی۔

جہاں پر شہریوں نے بڑی تعداد میں میچ دیکھااور انجوائے کیا۔میچ دیکھنے والے شہریوں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ پہن رکھی تھی اور اپنی ٹیم کو خوب سپورٹ کر رہے تھے ۔اس ضمن میں پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد ، فائیو اسٹارچورنگی، فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹان یو سی 34 صدیق آباد چوک حسین آباد، لیاقت آباد نمبر 4 امجد صابری روڈ، نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی، نیو کراچی سندھی ہوٹل، وسیم نہاری، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ سروسز روڈ، کورنگی ٹاون سیکٹر 48 سی مین ریاض چوکی یوسی 35، لانڈھی میں یوسی 21 نزد بابو آرائیں ہوٹل، ملیر میں جناح اسکوائر نزد لیاقت مارکیٹ، رنچھورلائن بلوچ پارک، اورنگی ٹاون شاہ فیصل چوک یوسی 28 اورنگی ٹاون، گلشن اقبال ٹان میں اسکرینیں نصب کی گئی تھیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر عزیز آباد نمبر 4، حیدری کبوتر چوک، عید گاہ گرانڈ ناظم آباد، مفتی رمضان پارک نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف ڈسٹرکٹ کے مختلف مقامات پر اسکرینیں لگائی گئی تھیں اور تحریک انصاف کی جانب سے کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں اسکرینیں لگائی گئی تھیں جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔  فائنل میچ میں سیاسی جماعتوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سر زمین پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں میچ دیکھنے کے لئے اسکرینیں نصب کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…