کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے لیگ سپنر ابتسام شیخ نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ گلی محلے کے دوست مجھے ایس ایم ایس کرکے پریشان کرتے ہیں، پی ایس ایل کے میچز میں کارکردگی دکھانے کے بعد میرے دوست مجھے تپانے والے پیغامات بھیجتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑے میچوں میں بڑے کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کے بعد پڑوسی دوست ایس ایم ایس کرکے چھیڑتے ہیں کہ تم اتنے بڑے بڑے بلے بازوں کو کھیلنے نہیں دے رہے لیکن ہم تو تمہیں کتنے چوکے
اور چھکے مارا کرتے تھے۔ ابتسام شیخ نے کہا کہ دوست یار جو ایس ایم ایس کرتے ہیں وہ بہت زیادہ تپانے والے بھی ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے یار دوست ہیں کافی لوگ اپنے استادوں، بڑوں اور دوستوں کو شہرت ملنے کے بعد بھول جاتے ہیں، ابتسام شیخ نے کہا کہ میں ایسے لوگوں میں سے نہیں ہوں اور جب بھی اپنے بڑوں یا دوستوں کا کوئی پیغام ملتا ہے تو اس کا جواب بھی دیتا ہوں۔ میں یہی کہتا ہوں کہ اگر کوئی سپرسٹار بن جائے تو اپنے اندر عاجزی و انکساری برقرار رکھے۔