ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کے ورلڈ کپ 1992کی فتح کے26برس مکمل ہوگئے

datetime 25  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)کرکٹ ورلڈ کپ 1992 میں پاکستان کی نا قابل یقین فتح کے 26 برس مکمل ہو گئے، لیجنڈ عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ شائقین کرکٹ کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔ ورلڈ کپ 1992 صرف پاکستان نہیں کرکٹ کی تاریخ میں بھی خاص حیثیت رکھتا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیران کن پرفارمنس دی۔سیمی فائنل میں کیویز کو زیر کیا، پھر انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ

گرانڈ میں فائنل کا میدان سجا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا۔ کپتان عمران خان اور جاوید میانداد نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ انضمام الحق نے بھی بیالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انگلینڈ کو ڈھائی سو رنز کا ہدف ملا تو وسیم اکرم نے تباہ کن بائولنگ کی، تین وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ عمران خان نے انگلینڈ کی آخری وِکٹ گرا کر تاریخی فتح حاصل کی۔ شائقین کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…