پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

انگلینڈ میں ریکارڈبہتربنانے کیلئے کوہلی نے نئی حکمت عملی بنالی

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہلی (آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈمیں اپنا سابقہ مایوس کن ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے جنہوںنے دورہ انگلینڈ سے قبل وہاں رواں موسم گرما میں کائونٹی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کرلیاہے اور بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے دورہ انگلینڈکے پیش نظر ویرات کوہلی کو کائونٹی کھیلنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔کوہلی کے کائونٹی کھیلنے کی صورت میں بھارتی ٹیم جون میں بنگلورمیں افغانستان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں کوہلی کی خدمات سے محروم رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سرے کائونٹی کی درخواست پر بی سی سی آئی نے ویرات کوہلی کو ریلیز کرنے سے معذرت کرلی تھی کیونکہ بھارتی ٹیم نے جون میں افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے علاوہ آئرلینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلنا ہے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس بار انگلینڈمیں اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے دورے سے قبل ہی وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا چاہتے ہیں کیونکہ 2014 کا گزشتہ ٹوران کیلئے بھیانک خواب ثابت ہواتھا جس میں وہ 13.40رنز فی اننگزکی کمتر اوسط سے صرف134رنزبناسکے تھے جس میں ان کا بیسٹ اسکور محض39رنزتھا۔اس ٹورمیں بھارت کو 3-1کے مارجن سے شکست کا بھی سامناکرنا پڑاتھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…