جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی ایس ایل فائنل دیکھنے کیلئے پورا کراچی امڈ آیا ،سڑکیں سنسان ، بازار ویران،کہاں کہاں بڑی سکرینیں لگائی گئیں؟

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پی ایس ایل فائنل کو دیکھنے کیلئے پورا کراچی امنڈ آیا،سڑکیں سنسان اور بازار ویران ہوگئے ،شائقین کرکٹ کی اکثریت نے صبح سویرے سے ہی نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کیا،جبکہ اس موقع پر شہر میں ہو کاعالم ہے اور سڑکیں بالکل سنسان ہیں،ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے،جو شائقین کرکٹ خوش قسمتی سے فائنل کا ٹکٹ لینے میں کامیاب رہے ،انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کارخ کیا،جبکہ جو شائقین فائنل کا ٹکٹ نہ لے سکے ،

ان کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے بڑی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں، ،جہاں پر وہ اپنے دوست احباب کے ہمراہ میچ سے محظوظ ہوں گے ، آرٹس کونسل میں پی ایس ایل فائنل کیلئے اوپن ایئر تھیٹرلگایاجائیگا،سینٹرل جیل کراچی میں فائنل میچ کیلیے بڑی اسکرین لگائی جائے گی،اس کے علاوہ اکثر شہری اپنے گھر پر موجود ٹی وی پر میچ لائیو دیکھیں گے،فائنل کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ،نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ہیں ،جبکہ عوام کی بڑی تعداد اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کی ٹی شرٹ پہنے اسٹیڈیم کا رخ کررہی ہے ،جبکہ شائقین کرکٹ کی جانب سے اس موقع پر اپنی اپنی ٹیم کے حق نعرے بازی بھی دیکھنے میں آئی ہے ،سیکیورٹی کے انتظامات بھی مکمل ہوچکے ہیں ،نیشنل اسٹیڈیم کاکنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ہے ۔نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کے روٹس پربھی اہلکارتعینات ہیں ،پارکنگ ایریامیں بھی ایس ایس یوکے جوان تعینات ہیں،اسٹیڈیم کے اطراف ایس ایس یوکے جوان موٹرسائیکل پرگشت کرررہے ہیں ،ایسٹ زون کے6 ہزاراہلکارسیکیورٹی پرمامور ہیں ،جبکہ ایس ایس یوکے 806 کمانڈوزبھی سیکیورٹی پرمامور ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…