جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کل اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائیگا

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل (کل )اتوار کو اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائیگا اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ٗ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کل دفاعی چمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

جبکہ فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم تیار ہو چکا ہے ٗ ہر اسٹینڈ میں صفائی ستھرائی بھی ہو گئی ہے۔شائقین کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں بھی لگ گئیں اور وی آئی پیز کیلئے ریڈ کارپٹ بھی بچھ گیا، صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کیلئے 40 الیکٹرک کولر بھی اسٹیڈیم پہنچا دیئے گئے ٗاسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جنہیں 20 ایل سی ڈیز پر مانیٹر کیا جائیگا جبکہ شائقین کیلئے اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر 12 بجے کھولے جائیں گے جنہیں 5 بجے بند کردیا جائیگا۔شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلئے شٹل سروس بھی 12 بجے شروع ہوگی جس کے ذریعے لوگوں کو اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا جائے گا، بسیں جہاں اتاریں گی وہاں سیپیدل اسٹیڈیم جاناہوگا۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…