اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آئندہ سال پی ایس ایل کے آدھے میچز پاکستان میں ہوں گے، پی سی بی

datetime 23  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 4کے آدھے میچز آئندہ سال پاکستان میں کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہپی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں گے، جمعرات اور جمعے کو متحدہ عرب امارات اور ہفتہ و اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے،لاہور اور کراچی بعد اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔

جمعہ کوچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان سپر لیگ تھری کے ہونے والے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ لاہور اور کراچی کو گرین سگنل مل گیا ہے، اب پشاور اور اسلام آباد کے اسٹیڈیم بنائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں، اگلے سال آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی، جمعرات اور جمعہ کو یو اے ای جب کہ ہفتہ اور اتوار کو میچز پاکستان میں کرائیں گے، ویسٹ انڈیز کے بعد اس سال اب ممکن نہیں کہ کوئی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…