منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپر لیگ کا فائنل ٗ سوشل میڈیا پر مداحوں نے ماہرہ خان اور فواد خان کی تصاویر شیئر کر کے فائنل کو دونوں کا مقابلہ قرار دیدیا

datetime 23  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر مداحوں نے پشاور زلمی کی سفیر ماہرہ خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سفیر فواد خان کی تصاویر شیئر کرکے پی ایس ایل فائنل کو ان دونوں کا مقابلہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے 21 مارچ کو لاہور میں ہونے والی میچ میں پشاور زلمی کی جیت پر ایک ٹوئٹ کی جہاں پشاور زلمی کو مبارکباد پیش کی، وہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں۔

اگرچہ ماہرہ خان نے ٹوئیٹ میں یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کی والدہ ان سے کیوں خفا ہیں، تاہم ان کی ٹوئیٹ سے لگ رہا تھا کہ ان کی والدہ کراچی کنگز جبکہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی تھیں۔ان کی اسی ٹوئیٹ پر کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔کئی افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر والدہ آپ سے بات نہیں کر رہیں تو آپ ان سے بات کرلیں، کچھ نے کہا کہ ان کا غصہ اس وقت ٹھنڈا ہوگا جب پشاور زلمی فائنل جیت جائے گی تاہم سبرینا کے ٹوئٹر ہینڈل سے ماہرہ خان اور فواد خان کی ایک ساتھ تصاویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ دراصل کراچی میں پشاور اور اسلام آباد کا نہیں بلکہ ماہرہ اور فواد کا مقابلہ ہوگا۔ان دونوں کی تصاویر کے ساتھ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے لوگو بھی دئیے گئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…