جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر پاؤل ہیریس نے کوہلی پرجوکر جیسے رویہ کا الزام لگا دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن (این این آئی)جنوبی افریقا کے لیفٹ آرم اسپنر پاؤل ہیریس نے ربادا اور اسٹیواسمتھ کے تنازع میں ویرات کو ہلی کو بھی گھسیٹ لیااور الزام لگایا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ویرات کوہلی نے ’جوکرجیسے رویہ ‘ کا مظاہرہ کیااور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اْن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔پاؤل ہیریس جنوبی افریقہ کی طرف سے 37ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں ٗاپنے ٹوئٹر پیغام میں ہیریس نے کہا کہ کاگیسو ربادا پر دو میچز کی پابندی ظاہر کرتی ہے کہ آئی سی سی کو ربادا یا جنوبی افریقا کی ٹیم سے کوئی مسئلہ ہے۔

ربادا کو جنوبی افریقا اورآسٹریلیا کے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ٹو کا قصوروار ثابت ہونے پر دو میچوں کیلئے معطلی اور میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کے 22 سالہ فاسٹ بولرربادا نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کو آؤٹ کرنے کے بعدچلائے اور ان کے کندھے پر ہاتھ بھی مارا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی نے بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویرات کوہلی کی جانب سے باربار امپائر سے گیلی بال کی شکایت اور جارحانہ انداز میں بال زمین پر پھینکنے پرمیچ فیس کا 25فیصد جرمانہ اور ایک میرٹ پوائنٹ میں کمی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…