بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان پی ایس ایل کے فائنل کے بعد کیا جائیگا ٗ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایس ایل ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے تاہم قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دینے کے لیئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ۔

کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے سلیکشن کمیٹی کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ٗ ان فٹ رومان رئیس کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسین طلعت، آغا سلمان اور آصف علی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیئے مضبوط امیدوار ہیں ۔ محمد عرفان بھی ٹیم میں واپسی پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ محمد حفیظ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں آرام دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…