ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

بحیثیت ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کیا اسلئے پلے آف میں پہنچنے کے مستحق نہیں، وہاب ریاض کی کھری کھری باتیں، بڑا اعتراف کرلیا

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے اپنی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کیا اس لیے ہم پلے آف میں پہنچنے کے مستحق نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کہا کہ دفاعی چیمپیئن ہونے کی حیثیت سے ہم چاہتے تھے کہ پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں لیکن اس وقت صورتحال بہت مشکل ہے کیونکہ ہمیں ملتان سلطانز پر انحصار کرنا پڑے گا کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے اپنا آخری میچ ہارے اور ہم بقیہ دونوں میچ جتییں تو پلے آف کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم نے اچھا نہیں کھیلا جس کی وجہ سے ہم اس جگہ پر کھڑے ہیں اور اگر ہم کوالیفائی نہیں کرتے ہیں تو شاید ہم اس کے مستحق نہیں تھے کیونکہ ہم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔رواں سیزن میں کوئی نیا ٹیلنٹ سامنے نہ آنے کے سوال پر وہاب نے کہا کہ ہمارے ہاں نوجوان لڑکوں کو اس طرح کے مواقع نہیں مل پاتے اور پی ایس ایل میں آ کر عالمی معیار کی ایک بالکل مختلف اور مسابقتی کرکٹ ہوتی ہے لہذا دبا کو جھیلنا آسان نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکے اچھے ہیں لیکن ان میں اعتماد کی کمی ہے۔ ہماری ڈومیسٹک کی وکٹیں بھی اچھی نہیں ہوتیں، چار روزہ میچوں کی وکٹیں گیلی ہوتی ہیں جبکہ ون ڈے کی وکٹیں بہت سلو ہوتی ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار اور پی ایس ایل میں اسی فرق کی وجہ سے کوئی نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں کیونکہ گزشتہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بھی میں نے اچھی بالنگ کی تھی اور پاکستان سپر لیگ میں بھی میں نے بہت زیادہ آٹ کیے ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میرا کام صرف پرفارم کرنا ہے اور ٹیم میں سلیکٹ کرنا یا نہ کرنا، سلیکٹرز کا کام ہے۔ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور اچھی کارکردگی کے بعد ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہوں۔وہاب نے کہا کہ ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر کافی مایوس ہوں کیونکہ میرے ٹی20 کے اعدادوشمار برے نہیں تھے اور یہی وجہ تھی کہ میں نے اس پی ایس ایل کیلئے اپنا حلیہ بدلا تاکہ خود کو تحریک دے کر نئے جذبے سے کارکردگی دکھا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سلیکٹرز کو میری ضرورت نہیں تو میرے خیال میں مجھے بھی ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، انضمام بھائی نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اور کھیل کو بہت اچھے سے سمجھتے ہیں لہذا وہ بہتر جانتے ہیں کہ میرے کم بیک کیلئے سب سے بہتر وقت کیا ہے۔حسن علی کی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر وہاب ریاض نے ساتھی بالر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی انجری سے واپس آیا ہے اور اسے فارم کی واپسی کیلئے کچھ وقت درکار ہے، اس نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ ٹیم کیلئے کھیلنے والا کھلاڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز میرا بہت اچھا دوست ہے، مجھے اسے تنگ کرنا اچھا لگتا ہے اور میں اسے جان بوجھ کر تنگ کرتا ہوں لیکن ہمارے درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔ اگر میں اسے آٹ کروں گا تو میں اپنے طریقے سے لطف اندوز ہوں گا اور اگر وہ مجھے چوکا مارتا ہے تو اسے بھی انجوائے کرنے کا مورا حق ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…