ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

جو کچھ ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا لیکن میں ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت کرتا ہوں،شاہد آفریدی نے افسوسناک سلوک کرنے پرسیف بدر سے معذرت کر لی

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کنگز کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے گزشتہ روز میچ کے دوران غصہ کرنے پر ملتان سلطانز کے بلے باز سیف بدر سے معافی معانگ لی۔گزشتہ روز ملتان سلطانز کے خلاف 63 رنز کی کامیابی میں بلے بازوں کے ہمراہ شاہد آفریدی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔شاہد آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔کراچی کنگز کے لیگ اسپنر نے چھکا کھانے

کے بعد اگلی ہی گیند پر ملتان سلطانز کے سیف بدر کو آؤٹ کر کے غصے میں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔اس واقعہ کے بعد سیف بدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد بھائی میں اب بھی آپ کو پسند کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر سیف بدر سے معذرت کی اور کہا کہ جو کچھ ہوا وہ کھیل کا حصہ تھا لیکن میں ہمیشہ نوجوانوں کی حمایت کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…