دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے عوض ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی۔
میچ میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے دوسرے اوور کی چوتھی گیند کرائی تو سیف بدر نے انہیں ایک زوردار چھکا رسید کیا تاہم پھر اگلی ہی گیند پر تجربہ کار آفریدی نے نوجوان بلے باز کو بولڈ کر دیا۔کراچی کنگز کے آل راؤنڈر نے سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں دونوں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے سیف بدر کو پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا۔بعد ازاں سیف بدر نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہونے کی اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شاہد آفریدی کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی میں آپ کو پسند کرتا ہوں تاہم سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ردعمل کو بعض صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ نے سیف بدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آگے آپ کیلئے بڑی کرکٹ پڑی ہے۔ ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو آؤٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے عوض ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی۔میچ میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔