پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

قلندرز ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے پلے آفس کھیلنے کی دوڑ سے باہر

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور کی ٹیم مسلسل 6 شکستوں سے دو چار ہوئی اور یہ مقبول ٹیم ایک مرتبہ پھر ٹاپ فور میں جگہ نہ بنا پائی۔قلندرز کے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 پوائنٹس ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے بعد لاہور کی ٹیم پلے آفس کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔قلندرز کے تین میچ باقی ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس ہی مل سکتے ہیں۔

جس کے بعد ٹیم کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے تاہم ایسی صورت میں ٹورنامنٹ کی دیگر چار ٹیمیں 10، 10 پوائںٹس حاصل کرلیں گی۔ٹورنامنٹ کی پانچ دیگر ٹیموں میں سے چار فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں تاہم 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ دو سیزنز کے دوران بھی لاہور کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ پانچ ٹیموں کے مقابلوں میں دونوں مرتبہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کرسکی اور پلے آفس تک کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔قلندرز کی لگاتار تیسرے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے سی او او نے جمعے کے روز کپتان برینڈن میکلم کی بطور کپتان حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میکلم کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے اور مینمجنٹ انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں غور نہیں کررہی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…