اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سیف بدر کو آوٹ کرنے کے بعد آفریدی کا ردعمل ،سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

دبئی (آئی این پی)ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو آئوٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے عوض ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی۔اس میچ میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے دوسرے اوور کی چوتھی گیند کرائی تو سیف بدر نے انہیں ایک زوردار چھکا رسید کیا۔

لیکن پھر اگلی ہی گیند پر تجربہ کار آفریدی نے نوجوان بلے باز کو بولڈ کر دیا۔کراچی کنگز کے آل راونڈر نے سیف بدر کو آوٹ کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں دونوں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے سیف بدر کو پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا۔بعد ازاں سیف بدر نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آٹ ہونے کی اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شاہد آفریدی کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دییتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی میں آپ کو پسند کرتا ہوں۔لیکن سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ردعمل کو بعض صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ نے سیف بدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آگے آپ کے لیے بڑی کرکٹ پڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…