اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مستقبل کیلئے شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے ٗٹام موڈی

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیدیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ آنے والے وقت کے لیے شاہین آفریدی کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی نے ملتان کے خلاف میچ میں 3.4 اوورز میں محض 4 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ٹام موڈی نے کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہین آفریدی کا اچھا دن تھا، ابتدائی تین میچز میں اسے مشکلات پیش آئیں تاہم کنڈیشنز بھی اس کے حق میں تھیں جس شاہین نے فائدہ اٹھایا‘‘۔موڈی نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے جس کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے ٗاس عمر میں اسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم میرے نزدیک شاہین ایسا بولر ہے جس کی تربیت اور حفاظت کی جانی چاہیے۔اپنی ٹیم کی شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹام موڈی نے کہا کہ پہلے ہاف کے بعد میچ کا نقشہ مکمل طور پر تبدیل ہوگیا، انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ چونکہ ملتان سلطانز نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ہے اس لیے کھلاڑی مطمئن ہوگئے ہیں

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…