بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں ۔۔۔ایک اور چیمپیئن تیار ۔۔۔عمدہ باؤلنگ پر شاہد آفریدی کا شاہین آفریدی کیلئے ٹوئٹ

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے تمام لوگوں کی توجہ محور بن گئے۔ملتان سلطانز کی ٹیم بڑے ہدف کی جانب گامزن تھی تاہم شاہین آفریدی نے بہترین اسپیل کرتے ہوئے صرف چار رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر کے ملتان کی بڑے اسکور کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا

سکتا ہے کہ ملتان سلطانز نے آخری نو وکٹیں صرف 23 رنز کے اضافے سے گنوائیں۔سوشل میڈیا سمیت تمام حلقوں میں شاہین آفریدی کی اس شاندار باؤلنگ کو خوب سراہا گیا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور چیمپیئن تیار ہو رہا ہے۔ بالآخر لاہور کی ٹیم کو کچھ خوشیاں نصیب ہوئیں اور میں ان کیلئے بہت خوش ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…