آکلینڈ(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج کرکٹر کولن منرو نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے ساوتھ افریقہ کے خلاف 2013 میں کیرئیر کا واحد ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، جبکہ اب تک وہ 39 ون ڈے اور 45 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ان کی فارم کو دیکھتے ہو ئے انگلینڈ کے خلاف دو روزہ وارم اپ میچ کے لیئے نیوزی لینڈ الیون میں شامل کرنے کا
وقت آیا تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ صرف سفید گیند سے کھیلی جانے والی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہیں لیکن مختصر دورانیے کی کرکٹ میں ان کے بہت گول ہیں۔ کولن منرو نیوزی لینڈ اور آکلینڈ کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔کولن منرو سے قبل آسٹریلیا کے کرس لین، انگلینڈ کے عادل رشید اور ایلیکس ہیلز بھی اسی نوعیت کے فیصلے کر چکے ہیں ان کرکٹرز نے بھی چار روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔