بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا فائنل، غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ پیر کو کراچی آئیں گے

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی سیکیورٹی کنسلٹنٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں جب کہ رگ ڈاکسن پیر کو کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کادورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ایونٹس میں حفاظتی اقدامات کے لیے پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے سیکیورٹی ادارے اسپورٹس رسک کے سربراہ رگ ڈاکسن ایک مرتبہ پھر نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

اور 25 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لیں گے۔رگ ڈاکسن پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کا بھی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ہونے کے ناطے پیر ہی کو پاکستان نیوی جہانگیر خان، روشن خان اسکواش کمپلیکس کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کا مقصد کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے، ان کی رپورٹ کی روشنی میں پی ایس اے پاکستان کو 2 انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی تفویض کرے گی اور کراچی میں عالمی اسکواش ایونٹ کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ رگ ڈاکسن نے اپنے ساتھی سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈسن کے ہمراہ 11 فروری کو اپنے دوسرے دورہ میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کے انعقاد کے سلسلے میں فل ڈریس ریہرسل کا جائزہ لیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے سیکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دینے کے ساتھ بعض معاملات پراپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو فائنل کراچی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کرنا میرا کام نہیں ہے، میں اپنی رپورٹ پیش کر دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…