کولمبو(این این آئی)تین ملکی ٹی 20 سیریز میں (آج) ہفتہ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہونگی۔ شیڈول کے مطابق تین ملکی ٹی 20 سیریز میں (آج) ہفتہ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان
میچ کھیلا جائیگا یاد رہے کہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو 5 وکٹ سے شکست دے چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔