جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آفریدی نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا،پریکٹس نہیں کی

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سی پی پی )پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن دبئی میں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا شاہد آفریدی مزید میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم ٹیم انتظامیہ آفیشل موقف دینے سے گریز کررہی ہے۔دبئی اسٹیڈیم میں کراچی کی ٹیم نے مکی آرتھر اور عما د وسیم کی نگرانی میں پریکٹس کی۔

جبکہ شاہد آفریدی ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔ملتان سلطانز کے ساتھ میچ سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔واضح رہے کہ تیزترین فارمیٹ کی وجہ سے پی ایس ایل میں متعدد کھلاڑی انجریز کا شکار ہوچکے ہیں، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور حارث سہیل انجری کا شکار ہیں، سیمی کی جگہ محمد حفیظ قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…