منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ویرات کوہلی ، روہت شرما و دیگر کو سالانہ 7کروڑ روپے ملیں گے

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(سی پی پی )بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی سینٹرل کنٹریکٹس لسٹ کے تحت اس بار’اے پلس‘ کی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی جس میں شامل کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ سالانہ 7 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کریں گے۔نئی سینٹرل کنٹریکٹس لسٹ میں اس بار’اے پلس‘ کی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی۔

جس میں شامل کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ سالانہ 7 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کریں گے جب کہ بیوی پر ہاتھ اٹھانے والے شامی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی سینٹرل کنٹریکٹس لسٹ سے ہی انھیں خارج کردیا۔ سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا جہاں پر ان کے ساتھ ایشون، رویندرا جڈیجا، چتیشور پجارا، اجنیکا راہنے اور مرلی وجے بھی موجود ہیں، یہ گروپ سالانہ 5 کروڑ روپے معاوضہ لے گا۔بی کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو 3 کروڑ اور سی کیٹیگری کے حامل پلیئرز کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ملے گا، حیران کن طور پر 26 کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کی فہرست میں فاسٹ بولر محمد شامی کانام ہی شامل نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق انھیں بی کیٹیگری میں شامل کیا جانا تھا مگر اہلیہ حسین جہاں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد ان کا کنٹریکٹ روک دیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑے اور غیرعورتوں سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے حسین جہاں نے شامی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔یاد رہے کہ پہلے یہ سب کھلاڑی ایک ہی اے کیٹگری میں شامل اور 2 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کرتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…