اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

پی ایس ایل 3: اسلام آباد پلے آف میں پہنچی تو پاکستان آنے پر غور کروں گا، ڈومینی

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقیا کے آل راؤںڈر جے پی ڈومینی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں سخت مقابلے ہورہے ہیں ٗتمام ٹیمیں ابتداء سے ہی اچھا کھیل رہی ہیں، اگلے پانچ میچوں کیلئے بھی پْراعتماد ہیں۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ڈومینی نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ اب یہ راؤنڈ رابن کا دوسرا مرحلہ ہے ۔

تو ہمارا اچھا کھیلنا بہت ضروری ہے ٗ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ اسلام آباد ٹاپ ٹیموں میں جگہ حاصل کرے جس کا ہمارے پاس بھرپور موقع بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرنے والے اور اس کھیل کا جنون رکھتے ہیں ٗ اسلام آباد کے پاس پلے آف میں کوالیفائی کرنے کا موقع ہے اور میں ضرور پاکستان جانے کے بارے میں غور کروں گا۔ڈومینی نے کہا کہ اب تک پی ایس ایل کھلینے کا تجربہ اچھا رہا ہے، ہمارے دو لگاتار میچز آرہے ہیں، ضروری ہے کہ دونوں میں اچھا کھیلیں۔پاکستان آنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کے امکانات روشن ہیں ٗپاکستان کے شائقین کرکٹ سے محبت کرتے ہیں ٗاگر ان کی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو وہ اس پر ضرور غور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…