بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

اسلام آباد یونائٹیڈ کے رسل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

دبئی(سی پی پی )اسلام آباد یونائٹیڈ کے آندرے رسل ہیمسٹرنگ انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہوگئے 29سالہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کراچی کنگز سے شارجہ میں میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے پھر وہ دوبارہ فیلڈنگ کرنے نہیں آ سکے۔اس سے قبل لاہور قلندر کے خلاف میچ میں آندرے رسل نے مستفیض الرحمن کو چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو سپر اوور میں کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا۔

ان کا ان فٹ ہونا ٹیم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے جو پہلے ہی فاسٹ بولر رومان رئیس کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے سخت پریشان ہے، رومان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنہ زخمی ہونے کے سبب میدان سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔کپتان مصباح الحق بھی ہیمسٹرنگ کی تکلیف کے نتیجے میں ابتدائی 2میچز نہیں کھیل سکے تھے۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ اور بولنگ کوچ وقاریونس نے کہاکہ تیز فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں لہذا کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے، فرنچائز کرکٹ میں ہر ٹیم21 پلیئرز پر مشتمل ہے لہذا سب کا متبادل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ رومان رئیس اور آندرے رسل کا ان فٹ ہونا یقیناً اسلام آباد یونایئٹڈ کے لیے بڑا نقصان لیکن مجھے امید ہے کہ جوکھلاڑی ابھی تک نہیں کھیل سکے وہ ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کو ڈیرن سیمی کے جلد فٹ ہونے کی امید ہے، ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہاکہ کپتان کی انجری زیادہ خطرناک نہیں، وہ جلد صحتیاب ہو کر ایونٹ میں واپسی اختیارکریں گے۔ یاد رہے کہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے،اس کے باوجود انہوں نے ایک ٹانگ کے سہارے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا، اس سے ان کی انجری شدت اختیار کر گئی اور وہ اگلے دونوں میچز میں شرکت نہیں کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…