اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت، پی سی بی نے پالیسی تشکیل دیدی،اب قومی ٹیم کے کھلاڑی سال میں کتنی لیگز کھیل سکیں گے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے غیر ملکی لیگز کے حوالے پاکستان کے ان کھلاڑیوں کے لئے پالیسی تیار کر لی ہے،کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں جانے کا اختیار انضمام الحق اور مکی آرتھر کو دیا گیا ہے۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مستقبل کی مصروفیت کو سامنے رکھ کر پالیسی دو دن کی کئی میٹنگز کے بعد تر تیب دی گئی ہے۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر سہیل سلیم اور ٹرینر گرانٹ لوڈن سے بھی رائے لی گئی ہے، ان سے کھلاڑیوں کی فٹنس پوزیشن کو سامنے رکھ کر بات کی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید نے شرکت کی۔یہ پالیسی اب حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نجم سیٹھی کو پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ غیر ملکی لیگز کی بھر مار کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی کھلاڑی پاکستان ٹیم میں آکر ان فٹ ہوجاتے ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر کرکٹرز کو اپنے ملک کے لیے کھیلنا ہے تو انھیں لیگز کی کچھ نہ کچھ قربانی دینا ہو گی کیونکہ بہت زیادہ کھیلنے سے وہ تھک جائیں گے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے لیے مکمل فٹ رہنا بہت ضروری ہے اسی لیے کوچ مکی آرتھر نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر پی ایس ایل کے دوران بھی ٹرینر گرانٹ لوڈن کے ساتھ اپنی فٹنس پر کام کرتے رہیں گے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز کو نجی لیگز میں کھیلنے کی اجازت دی جائے گی اور یہ دیکھا جائے گا کہ کس کھلاڑی کے لیے لیگ میں حصہ لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ دیکھا گیا کہ کوئی کرکٹر تھکاوٹ کا شکار ہے تو اسے آرام دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی میں یہ طے کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ والا ایک کھلاڑی سال میں دو لیگز کھیل سکے گا جس میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل ہے۔

اگر کوئی کھلاڑی غیر ملکی لیگ میں این او سی کے لئے بورڈ کو درخواست دے تو یہ درخواست منظوری کے لئے انضمام الحق اور مکی آرتھر کو پیش کی جائے گی۔چیف سلیکٹر اور کوچ جس کھلاڑی کو سمجھیں گے اجازت دیں گے۔اس سال دنیا میں جتنی غیر ملکی لیگز ہورہی ہیں اس وقت پاکستان ٹیم مصروف ہے اس لئے اس بات کے امکانات کم ہیں کہ پاکستان کے کسی اہم کھلاڑی کو این او سی مل سکے گی۔ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے احتیاط برتی جارہی ہے۔ورلڈ کپ کے لئے 20 کھلاڑیوں کے پول میں جو جو نام شامل ہیں انہیں اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے اور احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی سیریز کا انتظار کیا جارہا ہے، اگر ویسٹ انڈیز کی سیریز نہیں ہوتی تو لاہور میں سینٹرل کنٹریکٹ والے تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد ٹیم انتظامیہ کو اندازہ ہوگا کہ کون سا کھلاڑی کتنے پانی میں ہے۔فٹنس ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو آرام کے غرض سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔آئر لینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے دورے سے قبل ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو لاہور بلا کر ان کا کیمپ لگایا جائے گا۔پاکستان نے مئی اور جون میں آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن میں ایک اور انگلینڈ کے خلاف لارڈز اور لیڈز میں ایک، ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئینٹی میچ کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…