منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

انٹرنیشنل اطالوی فٹ بالر ڈیوڈ استوری انتقال کر گئے

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم (این این آئی)اٹلی کے 31 سالہ انٹرنیشنل فٹبالر ڈیوڈ استوری حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اطالوی فٹبالر ڈیوڈ استوری کلب میچز میں شرکت کے لیے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل مقیم تھے جہاں انہیں اتوار کے روز میچ بھی کھیلنا تھاتاہم وہ ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ٹیم کے ترجمان کے مطابق ڈیوڈ استوری مقررہ وقت پر ناشتے کے لیے سب سے پہلے موجود ہوتے تھے لیکن صبح ان کے نہ آنے پر

کمرے میں جاکر دیکھا گیا تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔اطالوی میڈیا کے مطابق 31 سالہ استوری کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم کلب ترجمان کے مطابق ان کی موت کی وجوہات کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ڈیوڈ استوری فٹبال کلب فیورنٹینا کے کپتان تھے اور ان کی موت کی خبر کے بعد اتوار کو ہونے والا میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔آنجہانی ڈیوڈ استوری نے 2011 سے 2017 تک اٹلی کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…