پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ ہورہی ہے ٗ سنگاکارا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا نے کہا ہے کہ لیگ کے مقابلوں کا معیار بہت اونچا ہے ٗ شعیب ملک نے کھلاڑیوں پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ ایک انٹرویو کے دوران سنگاکارا نے کہا کہ پاکستان سے عظیم باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند بہترین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور سینئر کھلاڑی بھی وہاں موجود ہیں۔

اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہترین لیگز میں سے ایک ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کپتان نے کھلاڑیوں پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔شعیب ملک کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ ایک اچھے قائد ہیں کیونکہ وہ بہت تحمل مزاج ہیں اور وہ کبھی بھی دباؤ نہیں ڈالتے لیکن ہم سے اسی کی توقع کرتے ہیں جس کا تقاضا ہوتا ہے۔ملتان سلطانز کی فائنل تک رسائی کی صورت میں پاکستان آنے کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ میرے خیال میں فائنل تک جانے سے قبل ہمارے پاس بہت وقت ہے اور یہ صرف ایک میچ کھیلنے کا معاملہ ہے اور وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔عمران طاہر کی گزشتہ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ غیرمعمولی تھی۔سنگاکارا نے کہا کہ جس طرح عمران طاہر باؤلنگ کرتے ہوئے اس سے آدمی کے معیار کا اظہار ہوتا ہے اسی لیے انھیں دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔عمران طاہر کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ان کے کنٹرول اور شعور کا مظہر ہے، درحقیقت وہ سب کچھ کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھیلنا ایک خوشی کی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…