منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تشویشناک خبر، آفریدی کی پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، شاہد آفریدی نے مداحوں سے معافی مانگ لی

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (آن لائن) شاہد آفریدی کی پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے،ملتان سلطانز کیخلاف اہم میچ کیلئے شاہد آفریدی کو کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاہد آفریدی کی پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ شاہد آفریدی کا ایم آر آئی اسکین کیا جائے گا۔ ایم آر آئی رپورٹ سے صورتحال واضح ہوگی کہ آیا آفریدی آئندہ کے میچز کھیل سکیں گے یا نہیں

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان شیڈول میچ میں کراچی کنگز کے قائد عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا جو انجری کا شکار ہیں۔کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی او ان کا ایم آر آئی کیا جائے گا۔واضح رہے کہ شارجہ میں پاکستانی ٹیم خصوصاً شاہد آفریدی کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں اور جمعہ ہونے کی وجہ سے شائقین نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس میں سے شائقین کی بڑی تعداد کے ہاتھوں میں شاہد آفریدی کے نام کے بینر نمایاں تھے۔شاہد آفریدی نے بھی میچ میں عدم دستیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے شائقین سے معافی مانگ لی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے ان تمام شائقین سے معذرت خواہ ہوں جنہوں نے مجھے دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔ میرے گھٹنے کا ایم آر آئی ہوا ہے۔ آپ سب کی دعاؤں کا طلبگار ہوں اور انشااللہ جلد میدان میں واپسی کروں گا’۔واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ناقابل شکست کراچی کنگز سات پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان آج ایک پوائنٹ ملنے کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ٹیبل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے، اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں اور لگاتار تین شکستوں سے دوچار ہونے والی لاہور قلندرز کی ٹیم چھٹے اور آخری نمبر پر موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…