بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں پی ایس ایل تھری فائنل کا حتمی فیصلہ پیر کو ہوگا،فائنل کی دوڑ میں لاہور بھی شامل

datetime 2  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی) نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری فائنل کے انعقاد کا حتمی فیصلہ پیر کو ہوگا۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پیر کو کراچی میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کا اعلان کریں گے تاہم غیر ملکی سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی رپورٹ بورڈ کو پیش کردی۔سندھ حکومت نے سیکیورٹی پلان کو موزوں اور بہترین قرار دیدیا تاہم تعمیراتی کام میں سست روی کے سبب کراچی میں فائنل کا انعقاد مشکل میں پڑ گیاہے۔

پی سی بی اور سندھ حکومت کی کوششیں رائیگاں جانے کا امکان ہے، ڈیڑھ ارب روپے کاتعمیراتی منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، یکم نومبر سے شروع ہونے والے کام کو3 ماہ میں مکمل ہونا تھا، 30جنوری کے بعد15فروری تک کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی، بعدازاں15مارچ تک اسٹیڈیم تیار کر لینے کا وعدہ کیا گیا تاہم تزئین وآرائش کے کام میں سست روی کے سبب25 مارچ کو شیڈول فائنل کے لیے اسٹیڈیم بروقت تیار نہ ہونے کا خدشہ ہے۔ایک جائزے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی ابتر حالت ہے، چیئرمین باکس مخدوش قرار پائے ہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود30 باکس بھی خستہ حالت میں ہیں، 6 برس سے بند گیلری بھی قابل استعمال نہیں، چینل باکس کی چھتیں بھی خطرناک قرار پائی ہیں، نجم سیٹھی پہلے ہی بی پلان کے تحت لاہور کو متبادل قرار دے چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سندھ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ وعدے کے مطابق پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہی میں منعقد کرایا جائے تاہم اسٹیڈیم کی مجموعی حالت اس وقت اتنے بڑے ایونٹ کے انعقاد کے لیے قطعی طور پر موزوں نظر نہیں آرہی۔معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پیر کو کراچی پہنچ رہے ہیں، غیرملکی سیکیورٹی اہلکاروںکی جانب سے دی جانے والی رپورٹ اور دیگر عوامل کی روشنی میں وہ تعمیراتی کام کرنے والے ذمے داران سے بریفنگ اور صوبائی و مقامی حکام کے ساتھ گفت وشنید کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

باخبر ذرائع کا کہناہے کہ اگر جاری کام کی رفتار میں دگنی تیزی لائی جائے تو اسٹیڈیم فائنل کے لیے بروقت دستیاب ہوسکتا ہے وگرنہ پی ایس ایل تھری کا حتمی مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔ اسی بنیاد پر کراچی میں فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت تو دور کی بات، چھپائی کا کام تک شروع نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…