ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

یوراج سنگھ نے آئندہ برس ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی) بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئندہ برس دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا عندیہ دے دیا۔یوراج سنگھ اس برس آئی پی ایل میں عمدہ کھیل پیش کرنے پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں تاہم انھوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ برس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔آل راؤنڈر نے بھارت کیلیے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ جون 2017 میں کھیلا تھا لیکن وہ آئندہ برس تک کرکٹ میں متحرک رہنا چاہتے ہیں اور پھر اس کے بعد انھوں نے کھیل سے رخصت پر غور شروع کردیا ہے۔

آل رانڈر کو بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ نہ بن پانے کا افسوس ہے۔یوراج سنگھ نے کہا کہ یقینی طور پر جب میں اپنے کیریئر کے ابتدائی 6، 7 برسوں میں کھیل کے عروج پر تھا تو اس وقت مجھے طویل فارمیٹ میں زیادہ مواقع نہیں مل پائے، کیونکہ اس وقت ہماری ٹیم میں چند بڑے عظیم پلیئرز پہلے سے موجود تھے اور جب مجھے موقع ملا تو پھر کینسر کی تشخیص ہوگئی، مجھے اس کا ہمیشہ افسوس رہے گا لیکن کچھ چیزیں انسان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتیں تاہم میری توجہ ابھی کرکٹ کھیلنے پر ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…