منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فاسٹ بولر جوفرا آرچر سرفراز کی کپتانی کے معترف

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے تناؤ بھرے لمحات میں بھی وہ پرسکون رہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سرفراز احمد تمام نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وہ ایک بہترین کپتان ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا پی ایس ایل کھیلنے کا تجربہ بہترین رہا ہے، یہ بگ بیش سے تھوڑی مختلف ہے.

وکٹیں اور بلے باز تھوڑے مختلف ہیں لیکن میرا تجربہ اب تک بہترین رہا ہے۔جوفرا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مقابلے بہت سخت ہیں ٗہر ٹیم میں نیچے کے نمبروں تک بلے باز موجود ہیں اس لیے بولنگ میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی کوئی بھی ٹیم آسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ٹورنامنٹ میں دو میچز اور کھیل رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ ہم دونوں میچز جیتیں تاکہ ٹیم کا فائنل تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہوجائے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں حسان خان اور محمد نواز ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…