جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگی ، شین واٹسن

datetime 28  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سی پی پی )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا ، پی ایس ایل میں شامل کوئی ٹیم کمزور نہیں ، فاسٹ اور سپن باؤلنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ کا امتزاج بھی ایونٹ کا حسن ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل دنیا بھر میں کھیلی جانیوالی لیگز کی طرح ہے۔

جس میں نامور کھلاڑی شامل ہیں جن کیخلاف اور ساتھ کھیل کر نوجوان پاکستانی کرکٹرز کو مزید نکھرنے کا موقع ملے گا۔شین واٹسن نے کہا کہ ایونٹ میں شامل کوئی ٹیم کمزور نہیں اور خاص بات یہ ہے کہ فاسٹ اور سپن باؤلنگ کے ساتھ اچھی بیٹنگ کا امتزاج بھی اس ایونٹ کا حسن ہے ، یہ خوش آئند ہے کہ پاکستان سے فاسٹ باؤلر، کوالٹی سپنرز اور زبردست بیٹسمین اس میں شامل ہیں۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکی نمائندگی سے متعلق سوال پر شین واٹسن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں زبردست کھلاڑی ہیں اور کوشش ہے کہ کوئٹہ اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کا پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستانی فینز کیلئے ہوم گراؤنڈ سے دور رہنا کافی مشکل ہے اور پاکستان میں آہستہ آہستہ عالمی کرکٹ واپس آرہی ہے۔پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے شین واٹسن کا کہنا تھا کہ ابھی پاکستان آنے کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا، میرا فیصلہ اکیلے کا نہیں ہوگا بلکہ اس میں پوری فیملی کی رائے شامل ہوگی۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں شین واٹسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…