بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سرفراز احمد جب تک فٹ ہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے کپتان رہیں گے، معین خان

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کوچ معین خان نے ایک بار پھر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ سرفراز احمد جب تک فٹ رہیں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رہیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں معین خان نے کہا کہ میں اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہوں کہ بورڈ سرفراز احمد کو مستقل طور پر اگلے عالمی کپ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دے، یہ اقدام پاکستان کرکٹ کے لیے نہ صرف سود مند رہے گا۔

بلکہ اس عمل سے سرفراز احمد کے ساتھ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا اور اس کے بہترین اثرات و نتائج سامنے آئیں گے۔معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ان کی اہلیت میں بتدریج اضافہ ہوتا چلا جائے گا جس سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی استحکام ملے گا۔ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ اس بار پی ایس ایل میں شرکت کرنے والی ہماری کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹیم بہت اچھی ہے، ماضی کے مقابلے میں اب ہمارے پاس زیادہ بہتر کمبی نیشن موجود ہے، امید ہے اس بار بھی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرے گی، شائقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم جیت کے لیے کھیلیں گے۔معین خان نے کہا کہ پچھلے سیزن میں بھی ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بدقسمتی سے وقت کی ضرورت کے تحت ہمیں بعض کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا پڑا، غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے شین واٹسن، راشد اورروسو جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی ہمارے پول کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں کیون پیٹرسن کی بھی خدمات حاصل ہوں گی جب کہ یہ کرکٹرز انٹرنیشنل کرکٹ اور انٹرنیشنل لیگ میں بہترین نتائج پیش کر رہے ہیں، ہم نے دستیاب آپشنز سے بھر پور فائدہ اٹھاکر بہترین اسکواڈ تشکیل دیا ہے اور پی ایس ایل تھری میں شاندار نتائج دے کر اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ یہ درست ہے کہ لیگ کی کسی بھی فرنچائز کے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرکی ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا تعلق کراچی سے ہے تاہم اہلیان کراچی کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر امسال لیگ کا فائنل کراچی میں کھیلے اور فتح سے ہمکنار ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…