بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کیویز کو 18 رنز سے شکست دے کر سیریز1۔2 سے اپنے نام کرلی جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔بے اوول میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب

سے اوپنر مارٹن گپٹل کی طرف سے کھیلی گئی 59 رنز کی شاندان اننگز بھی کیویز ٹیم کو جتانے میں کام نہ آسکی۔پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور شاداب خان کی جانب سے 2 جبکہ باقی باؤلروں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل قومی ٹیم نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے تھے۔اوپنر احمد شہزاد اور فخر زمان نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن احمد شہزاد 19 زنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ان کے بعد آنے والے بیٹسمن بابر اعظم نے بھی فخر زمان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، تاہم 66 زنز کے مجموعی اسکور پر وہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعد ازاں سرفراز احمد اور فخر زمان کے درمیان 40 رنز کی پارٹنر شپ سے ٹیم کا اسکور 106 پہنچا تھا کہ فخر زمان 46 رنز کی جارحانہ انگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔اوپنر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی کریز پر زیادہ دیر ٹک نہیں سکے اور 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے آئی ایس سودہی اور ایم جے سینٹنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی اے بولٹ اور گرینڈہوم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ عامر یامین کو شامل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم نے دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی جبکہ آج بھی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن علی اہم کھلاڑی ہیں لیکن انجری کی وجہ سے وہ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بلے بازوں اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 48 رنز سے شکست دے کر دورہ نیوزی لینڈ میں پہلی فتح حاصل کرنے کے ساتھ سیریز بھی 1۔1 سے برابر کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…