بدھ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2024 

قومی کرکٹرز نے کیوی چیلنج کیلئے کمر کس لی

1  جنوری‬‮  2018

لاہور(سی پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئے سال کے پہلے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں فتح کے حصول کے لیے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئے سال کے پہلے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی ہے اور شاہینوں نے نیلسن کی پہاڑیوں کی سیروتفریح کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔ گزشتہ روز قومی ٹیم نے

سیکسٹن اوول گرانڈ میں پہنچ کر 3 گھنٹے سے زائد وقت تک بھرپور ٹریننگ کی۔ٹریننگ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا پہلا سیشن فزیکل ٹریننگ کے نام رہا، ابتدا میں کھلاڑیوں کو گرانڈز کے چکر لگا کر وارم اپ کیا گیا۔بعد ازاں مخصوص ایکسرسائزز کے ذریعے پلیئرز کی فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی، اس موقع پر فیلڈنگ کوچ اسٹیورکسن نے کھلاڑیوں کو کیچز پکڑنے اور دور سے وکٹ کو ہٹ کرنے کی بھر پور پریکٹس کروائی، بعد ازاں غیرملکی فیلڈنگ کوچ کی توجہ کا مرکز قومی کپتان رہے، اسٹیورکسن نے سرفراز احمد کو ہر سیشن میں10،10 کیچز پکڑنے کا خصوصی ٹاسک دیا، سرفراز احمد ہر بار تمام کیچز تھامنے میں کامیاب رہے۔فیلڈنگ سیشن کے بعدکوچز کی توجہ کا محور بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے رہے، بولرز محمد عامر سمیت پیسرز کو نیوزی لینڈ کی گراسی پچز پر بولنگ کی بھر پور پریکٹس کروائی گئی، اس موقع پر بولرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تیز گیندیں پھینکنے کے ساتھ لائن اور لینتھ کا بھی پورا پورا خیال رکھیں۔مزید معلوم ہوا ہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی اسٹاف نے بیٹسمینوں بالخصوص اوپنرز کو پریکٹس کے دوران خصوصی

ہدایت کی کہ وہ باہر جاتی گیندوں کے ساتھ غیرضروری چھیڑخانی کرنے کی بجائے میرٹ پر کھیلیں۔پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن،

تیسرا 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا 16جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو مانٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…