اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کا ایسااعلان کہ ،فرنچائز کے سپورٹرز کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپرلیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ اگر ان کی ٹیم ٹورنامنٹ کے تیسرے سیزن کے فائنل میں پہنچی تو وہ پاکستان آئیں گے۔ایک انٹرویو میں ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ہاں میں پاکستان میں ٹیم کے ساتھ ہوں گا اور مجھے امید ہے کہ ہم فائنل میں پہنچ کر لاہور اور کراچی دونوں مقامات میں کھیلنے کا موقع حاصل کریں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں

کھلاڑیوں کے پاکستان جا کر کھیلنے کے اعتماد کی سطح وقت کے ساتھ بہتر ہورہی ہے اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے پراعتماد ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ صرف وقت کے ساتھ ہی بڑھے گا۔ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ ڈرافٹ میں نہ صرف مقامی بلکہ انتہائی اعلیٰ درجے کے کھلاڑی شامل ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ہیں اسی لیے تمام ٹیموں کو اسٹار کھلاڑیوں تک رسائی ہوئی۔پی ایس ایل کے تیسرے سیزن کے فائنل تک رسائی کی امید ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ایک بہتر ٹیم ہیں جو ٹتجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور چند پرجوش نوجوان ٹیلنٹ پر مشتمل ہے اس لیے پورے ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم ایک مقابلہ کرنے والی ٹیم ہو گی۔ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے شروع میں ہی اپنی پوزیشن بہتر کرے گی اور یقیناً ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالے گی۔ٹام موڈی نے کہا کہ میں وسیم اکرم کے ساتھ ایک مرتبہ پھر مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں اور ان کا تجربہ ٹیم کے لیے قیمتی ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…