ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دنیائے فٹ بال کے لیجنڈ فٹبالر ’’لیونل میسی ‘‘ کو قید کی سزا وجہ انتہائی شرمناک

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین کی اعلیٰ عدالت نے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹیکس چوری کے مقدمے میں سنائی جانے والی 21 ماہ قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی ملک سپین کی سپریم کورٹ نے ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی اور ان کے والد ہورہے کو ٹیکس کی چوری کے الزام میں 21 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

میسی اور ان کے والد کو دھوکہ دہی کے تین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔لیونل میسی اور ان کے والد پر الزام ہے کہ انہوں نے بیلز، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ اور یوراگوئے میں موجود کمپنیوں کا استعمال کرتے ہوئے 2007 سے 2009 تک میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی 4.16ملین یوروز کی کمائی کا ٹیکس بچایا اور اسی جرم میں 2016 میں ان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ دونوں کو عدالت نے 21 ماہ جیل کی سزا سنائی تھی لیکن ان کی یہ سزا ختم ہونے کا امکان ہے کیونکہ اسپین کے قانون کے مطابق کسی بھی غیرتشدد پسند جرم میں دی گئی دو سال سے کم سزا کو ختم کردیا جاتا ہے۔میسی اور ان کے والد نے اس سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی جہاں بدھ کو عدالت نے ان کی سزا ختم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے میسی کے والد کی سزا میں کمی کرتے ہوئے 15 ماہ کی سزا سنائی لیکن میسی کی سزا کی مدت برقرار رکھی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…