50کلومیٹر طویل ریس ٹائروں کے ربر کی عام سی چپل پہنے خاتون نے جیت لی۔۔ اس خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے ؟ حیرت کے شدید جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں 

25  مئی‬‮  2017

میکسیکو سٹی (این این آئی)میکسیکو میں تاراہمرا قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک 22 سالہ خاتون نے 50 کلومیٹر کی دوڑ چپل پہننے کے باوجود جیت لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماریہ لورینہ رامیرز نے 12 مختلف ممالک سے آئے دیگر 500 شرکا کو خواتین کی کیٹیگری میں شکست دی۔انھوں نے یہ کامیابی بغیر کسی پیشہ وارانہ لباس یا آلات کی مدد کے حاصل کی ٗ اطلاعات کے مطابق ان کی چپل ٹائروں کے ربڑ کی بنی ہوئی تھی۔

یہ ریس 29 اپریل کو منعقد ہوئی تھی تاہم ان کی کامیابی کی خبر اب مشہور ہوئی ۔تاراہمرا قبیلے کے افراد بہترین رنز ہونے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ میراتھورن رنر کرسٹوفر مکڈوگل نے تاراہمرا قبیلے کی انتہائی طویل فاصلوں تک بھاگنے کی صلاحیت کے بارے میں اپنی کتاب بارن ٹو رن میں لکھا تھا۔ تاراہمرا قبیلے کے بارے میں انھوں نے کہا تھا کہ تاراہمرا قبیلے کے لوگوں کے دیہات طویل فاصلوں پر واقع ہوتے ہیں اس لیے آپ کو ہمسایہ دیہاتوں میں جانے ٗشکار کرنے یا تجارت کرنے کے دور دور تک پیدل چلنا پڑتا ہے۔ تاراہمرا قبیلے کے لوگ گروہوں میں بھاگتے ہیں ٗ اس دوران وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور بچوں کو طویل فاصلے تک بھاگنا سکھاتے ہیں۔تاراہمرا قبیلے کے لوگ بھاگنے کو ایک ہنر کے طور پر لیتے ہیں جس کا استعمال مذہبی تقاریب سمیت روایتی کھیلوں اور مقابلوں میں ہوتا ہے جن میں مردڑ عورتیں، اور بچے سبھی شرکت کرتے ہیں ٗ دوڑنے کے دوران جسم میں پانی کی کمی کو روکنے کیلئے ان کی غذا میں کارن بیئر کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں ٗ وہ یا تو ننگے پاؤں یا پھر گھر میں ہی بنائی گئی چپل پہن کر دوڑتے ہیں۔ماریہ لورینہ رامیرز نے چپل کے علاوہ ایک سکارف اور سکرٹ پہن رکھی تھی اور انھیں کھبی بھی دوڑنے کی پیشہ وارانہ تربیت نہیں دی گئی۔انھوں نے 50 کلومیٹر کا فاصلہ سات

گھنٹوں اور تین منٹ میں طے کیا۔ انھیں انعام کے طور پر چھ ہزار پیسوز ملے جو کہ تقریباً 320 امریکی ڈالر کی رقم بنتی ہے۔اطلاعات کے مطابق پیشے کے لحاظ سے وہ گائے بکریاں چراتی ہیں اور ہر روز 10 سے 15 کلومیٹر چلتے ہیں۔گذشتہ سال 100 کلومیٹر کی ایک دوڑ میں بھی ان کی دوسری پوزیشن آئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…