اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ تیسرا ایڈیشن،بنگلہ دیشی سٹار کرکٹر تمیم اقبال اورجاویدآفریدی کا زبردست اعلان، پاکستانیوں کو سرپرائز دیدیا

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاورزلمی پاکستان سپرلیگ کے دو سرے ایڈیشن کی چیمپین ہے۔پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حکومت اورپی سی بی سے مطالبہ کیاہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے کچھ میچزپشاورمیں بھی کرائے جائیں ۔جاوید آفریدی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے کچھ میچز پشاورمیں کرائے جائیں

تاکہ ملکی اورغیرملکی کھلاڑی خیبرپختونخواکے عوام اورشائقین کرکٹ کی مہمان نوازی سے بھی لطف اٹھاسکیں ۔جاوید آفریدی کے اس پیغام کوبنگلہ دیش کے معروف کرکٹرتمیم اقبال نے ری ٹویٹ کیاہے اورکہاہے کہ وہ اس معاملے میں سوفیصد جاوید آفریدی کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے اپنے ری ٹویٹ میں کہاکہ کھیل سے محبت رکھنے والے کھلاڑی دنیاکے ہرکونے اورہرپلیٹ فارم پرکھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔انہوں نے جاوید آفریدی کے مطالبے کی مکمل طورپرحمایت کی ہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان سپرلیگ نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان میں ہونا عوام کی بڑی خواہش تھی ،صورتحال بہتر ہوتی رہی تو اگلے پی ایس ایل کے کچھ میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوسکتے ہیں، ستمبر میں عالمی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم پاکستان لائینگے۔ نجم سیٹھی نے کہا  تھاکہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے کیلئے عالمی کرکٹ کی طرف سے بھی سپورٹ مل رہی ہے جبکہ ایک مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں اورآئندہ سال کچھ میچز پاکستان میں بھی ہوں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پوری طرح سے کامیاب ہوئی ہے اوراس نے بہترین نتائج حاصل کیئے ہیںاورآئندہ فائنل لاہورکی بجائے کراچی میں کھیلاجائے گا۔

Screenshot_1



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…