پاکستان کرکٹ ٹیم میں آپریشن کلین اپ،بڑے ناموں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار،تفصیلات سامنے آگئیں

4  اپریل‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کے اْفق پر چمکنے والے نوجوان پاکستانی کرکٹرزکے عمدہ کھیل نے سلیکٹرزکاحوصلہ بڑھا دیا،چیف سلیکٹرانضمام الحق سمیت سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں سے جان چھڑاکر نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دینے کا منصوبہ بنا لیا۔حالیہ دورہ ویسٹ انڈیزمیں ٹیم کی سلیکشن نئی پالیسی کے تحت کی گئی ہے

نئی پالیسی کے تحت جہاں ٹوئنٹی20اسکواڈمیں شاداب خان،عثمان شنواری،فخرزماں،عمادبٹ، حسن علی اوررومان رئیس کو شامل کیاجبکہ ون ڈے ٹیم میں فہیم اشرف اور آصف ذاکر سمیت چند نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے۔تجربہ کارٹاپ آرڈر بلے باز محمد حفیظ کوپہلے میچ میں ناکام رہنے کے بعد پوری سیریزمیں باہربٹھادیا جن کی جگہ بابراعظم کو سیٹ کرنے کی کوشش کی گئی جو اس سیریز سے قبل صرف چار ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز کھیل سکے تھے۔شرجیل خان کی عدم موجودگی میں سلیکٹرزکامران اکمل کو مزید مواقع دینا چاہتے ہیں لیکن اْن کی جگہ نوجوان جارح مزاج اوپنرکی تلاش جاری رکھی جائیگی۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیزکے خلاف آنے والی ٹیسٹ سیریزکے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے جن کی جگہ سرفرازاحمدکوکپتان مقرر کیاجائے گا۔حالیہ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم منیجمنٹ سہیل تنویر اور شعیب ملک کی فیلڈنگ سے خوش نہیں رہی جبکہ دیگر پلیئرزکی فیلڈنگ پر اطمینان کا اظہارکیا۔کرکٹ بورڈنے نئی سلیکشن پالیسی پر مکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیارات دے دئیے ہیں جس کے تحت سال کے اندر پاکستانی شائقین کویکسر تبدیل ٹیم دیکھنے کو مل سکے گی۔ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کو مکمل اختیارات دے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…