دبئی(نیوزڈیسک)کراچی کنگز سے شکست،لاہور قلندرکی ٹیم سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟ایک موقع باقی، تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سے شکست کے بعد لاہور قلندر کی ٹیم سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی طرح ایک بارپھر بڑی مشکل میں دکھائی دے رہی ہے اور اس کا سپر لیگ کے اگلے مرحلے میں پہنچانا انتہائی مشکل نظر آرہاہے
اب ایک ہی صورت باقی رہ گئی ہے اگر کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ سے کل ہونے والے میچ میں بھاری مارجن سے شکست کھاگئی تو لاہور قلندر کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے چانسز ہیں نہیں تو لاہور قلندر سپر لیگ سے باہر ہوجائے گی، قبل ازیں پاکستان سپرلیگ کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 155 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی جانب سے آخر میں کیرون پولاڑد نے 19 گیندوں پر 39 رنز بنا کر میچ کا نقشہ ہی تبدیل کردیا آخری 2 گیندوں پر 10 رنز درکار تھے جو پولارڈ نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے بناکر کراچی کو فتح سے ہمکنار کروایا۔