جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

کسی بھی کھلاڑی پر ذراسا بھی شبہ ہوا تو اس کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی،نجم سیٹھی

datetime 10  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کی ایگزیکٹوکمیٹی اورپاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ کوئی پاکستانی کھلاڑی اگر مشکوک حرکات کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ۔دبئی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاہے کہ گزشتہ روز ہمیں اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے اطلاع ملی کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے دبئی میں مشکوک شخص سے ملاقات کی ہے جس پر ہم نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کرکے وطن واپس روانہ کردیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے چیرمین نے مزیدکہاکہ بورڈکی فکسنگ کے اوپر زیرو ٹالیرنس کی پالیسی اپنا رکھی ہےاور اگر کسی بھی کھلاڑی پر ذراسا بھی شبہ ہوا تو اس کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔نجم سیٹھی کے مطابق اب ہم آئی سی سی قوانین کے مطابق کارروائی کریں گے اور دونوں کھلاڑیوں کو صفائی کا موقع فراہم کیا جائے گا تاہم اگر وہ دونوں مجرم نکلے تو ان کاانٹر نیشنل کیریئر خطرے سے دوچار ہوجائے گا ۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں کوان کی صفائی کامکمل موقع فراہم کیاجائے گااورانصاف کے تمام ترتقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…