اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

قومی کرکٹ کی بہتری کےلئے آل پارٹیزکانفرنس ،عمران خان نے شرکت کےلئے اہم شرط رکھ دی

datetime 2  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ کی بہتری کیلئے بلائی گئی گول میزکانفرنس میں شرکت کو نجم سیٹھی کی برطرفی سے مشروط کر دیا۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پیغام میں نجم سیٹھی کا نام لیے بغیر مطالبہ کیا کہ شہریار خان کرکٹ ماہرین کو بورڈ میں شامل کرنے سے پہلے الیکشن فکسر ،سفارشی شخص کو بورڈ سے باہر نکالیں۔انہوں نے کہاکہ کرکٹ کو سمجھنے والے لوگ ہی بورڈ میں بہتری لا سکتے ہیں، ماہرین کے بغیر اداروں کا وہی حال ہوتا ہے جو کرکٹ بورڈ کا ہو چکا ہے۔یادرہے۔ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے سابق کرکٹرز اور ماہرین کی مدد طلب کرتے ہوئے 6اور 7مارچ کو لاہور میں گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے۔ان کھلاڑیوں میںپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان ، جاوید میانداد، ظہیر عباس، وسیم باری، وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر، عامر سہیل، راشد لطیف، رمیز راجہ، معین خان ، عبدالقادر، انضمام الحق، اقبال قاسم، بازید خان ، عاقب جاوید، سعید اجمل اور دیگر شامل ہیں جو دنیائے کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی میں ابتری اور بتدریج زوال کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گےاوران کھلاڑیوں کودعوت نامے جاری کردیئے گئے ۔
Screenshot_1

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…